• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی ایک دھمکی پر ٹویٹر ٹیم بھارت پہنچ گئی

ممبئی(ایجنسیاں) بھارتی لیونگ لیجنڈ اور بولی وڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کے ٹویٹر چھوڑنے کے پیغام پر پوری ٹویٹر ٹیم ہی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنے فالوررز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں پچھلے ماہ پیغام دیا تھا کہ وہ پیغام کے لیے استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارم " ٹویٹر " کو چھوڑ رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کے پیغام کے بعد مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹویٹر کی ٹیم ہی بھارت پہنچ گئی ، ٹیم نے امیتابھ بچن کو ٹویٹر کے استعمال کے بارے میں مفید معلومات دیں اور بتایا کہ ٹویٹر کس طرح کام کرتاہے۔واضح رہے پہلی فروری کو امیتابھ بچن کے فالوررز کی تعداد 33 ملین سے کم ہو کر 32.9 ملین رہ گئی تھی۔ تاہم اب ان کے فین فالوررز کی تعداد 33.1ملین ہو گئی ہے۔
تازہ ترین