اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت میں اکادمی ادبیات کا دفتر اہم علمی، ادبی اور ثقافتی مرکز کا کام کرے گا۔ یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ اکادمی ادبیات کا دائرہ شمالی علاقہ جات تک پھیلانے کا بنیادی مقصد اس علاقے کے ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہل علم کو اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کرنا ہے۔