• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سوشل میڈیا ہیک کئے جانے کا انکشاف، ہائی الرٹ جاری

بفہ (نمائندہ جنگ) پنجاب میں سوشل میڈیا کی واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسیجنگ ایپ کو ملک میں ہیک کرکے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جارہی ہے جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے جاتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
تازہ ترین