• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں،پیپلزپارٹی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری ملتان سٹی اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا اور خواجہ عمران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی ہے آج جو فیصلہ سپریم کورٹ نے سنایا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو شخص صادق اور امین نہ ہو وہ ایک پارٹی کا سر براہ نہیں بن سکتا بلکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلم لیگ نواز سے لفظ نواز کا خاتمہ کیا جائے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آئین و قانون کا مذاق اڑایا ،انہوں نےہر ادارے کو ذاتی ملکیت سمجھ کر کرپشن کی منڈی بنایا ہوا ہے ، اب ان کا صفایا ہو جائے گا آئندہ الیکشن میں عوام اپنی حقیقی جماعت پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے، ن لیگ کے جو حواری عدالت کے اس فیصلہ کو نہیں مان رہے ان کو بھی تاحیات نااہل کیا جائے تاکہ آئندہ کیلئے سب کو باور ہو جائے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام لازم ہے ۔
تازہ ترین