• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نسل کو اخلاقیات کادرس دینا بھی ضروری ہے،حمزہ شہباز

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئی نسل کو تدریسی علم کے ساتھ اخلاقیات کا درس دینا بھی ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے تعلیمی اداروں کو موبائل فون کے غلط استعمال اور نشے جیسی برائیوں سے پاک ہونا چاہیئے ۔ وہ مرغزار کالونی لاہور میں سکول کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومتی اداروں کے گرد و پیش موجود کفیوژن پر خصوصی نگاہ رکھنی چاہیئے۔ انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کی تعلیم کے میدا ن میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم جیسے مقد س شعبے کو کاروبار سے زیادہ مشن کے طور پر لیا جانا چاہیئے۔حمزہ شہباز نے ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ اپنے اداروں کو مثالی درس گاہ بنانے پر توجہ دیں۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد،سید توصیف شاہ ، عمران علی گورائیہ، ڈپٹی میئر مہر محمود اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
تازہ ترین