• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان چیمبرکے صدر کابذریعہ قرعہ اندازی چناؤ کالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کےجسٹس اکرام اللہ اور جسٹس غضنفرخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے مردان چیمبرآف سمال ٹریڈاینڈکامرس کے صدر کابذریعہ قرعہ اندازی چناؤ کالعدم قراردیدیا‘ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز درخواست گزار انورحسین صدر مردان چیمبرآف سمال ٹریڈاینڈکامرس کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار مردان چیمبرآف سمال ٹریڈاینڈکامرس کاصدر منتخب ہواہے تاہم چیمبرکے جنرل سیکرٹری نے درخواست گزار کاجعلی استعفیٰ کابینہ میں پیش کیاہے جس پرکابینہ نے محمدنواز کو نیاصدر چن لیا ہے جبکہ قانون کے مطابق جوعہدیداراستعفیٰ دے وہ تیس یوم کانوٹس دے گااوردرخواست گزار نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا جبکہ صدر کاجب انتخاب ہوا ہے وہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیاگیا ہے جبکہ قانون میں قرعہ اندازی کاکوئی طریقہ کارنہیں جبکہ ڈی جی ٹریڈآرگنائزیشن کو اس حوالے سے کوئی اطلاع بھی نہیں دی گئی لہٰذانئے صدر کاچناؤ کالعدم قرار دیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پررٹ منظورکرکے نئے صدرکاچناؤ کالعدم قرار دیدیا۔
تازہ ترین