• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیس پیئنز تھیٹر ’ایلن اسٹیورٹ انٹرنیشنل ایوارڈ‘کیلئے نامزد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی پرفارمنگ آرٹس آرگنائزیشن تھیس پیئنز تھیٹر کو ایوارڈ ’ایلن اسٹیورٹ انٹرنیشنل ایوارڈ‘کے لیے نامزدکرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایلن اسٹیورٹ اٹلی سے امریکہ کا ایک مشہورِ زمانہ تھیٹر آرٹسٹ تھا جسکے اعزازمیں اسکی آرگنائزیشن لا ماما امبیرا ہر سال یہ ایوارڈ منعقد کرتی ہے جس میں دنیا بھر سے سماجی تھیٹر اور اسٹریٹ تھیٹر کرنے والی آرگنائز یشنز حصہ لیتی ہیں مگر ایوارڈ کی تجربہ کارکمیٹی مکمل جانچ پڑتال کے بعد پوری دنیا سے صرف گیار ہ تھیٹر کمپنیوں کے نام اس ایوارڈ کے لیے نامزدکرتی ہے اور پھر آن لائن ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ۔ تھیس پیئنز تھیٹر کا نام ان کے سبق آموز اسٹریٹ تھیٹر اور پاکستان کے دور دراز علاقوں میں جاکر تھیٹر کے زریعے سماجی بیداری اجاگر کرنے کی وجہ سے دوسری مر تبہ اس ایوارڈ کے لیئے نامزد ہوا ہے ۔اب تک تھیس پیئنز تھیٹر آن لائن ووٹنگ مہم میں تمام ملکوں سے آگے ہے۔
تازہ ترین