• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حبیب بنک میں سی بی اے یونین کے انتخاب کے لئے جمعہ 23فروری کو ملک گیر ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم کے لئے قومی صنعتی تعلقات کے کمیشن (این آئی آر سی) نے کراچی میں پولنگ کے لئے دو پولنگ بوتھ مقرر کئے ہیں، جہاں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حبیب بینک ورکرز فرنٹ کے اعلامیے کے مطابق ایک بوتھ حبیب بینک انیکسی پلازہ ،حسرت موہانی روڈ، متصل آئی آئی چندریگر روڈ اور دوسرا بو تھ حبیب بینک شہید ملّت روڈ برانچ، متصل شارع ِ فیصل پربنایا جائے گا، پولنگ کے اوقات صبح 9 سے شام 5 پانچ تک مقرر کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین