• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناانصافیوں نے نواز شریف کو قوم کا محبوب لیڈر بنادیا،مشاہد اللہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی )انصاف کے دریچوں سے ہونے والی ناانصافیوں نے میاں نواز شریف کو پوری قوم کا محبوب لیڈر بنادیا ہے یہ بات مسلم لیگ ن کے ترجمان سینٹر مشاہد اللہ خان نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا کر قائَد جیسے عظیم منصب پر فائز کردیا گیا ہے جبکہ میاں نواز شریف قوم کی رہنمائی کے لیے عہدوں کے محتاج نہیںہیں ،ایک سوال کے جواب میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ابھی تک پارٹی کی صدارت کے لیے کوئی بھی نام فائنل نہِں ہوا ہے جبکہ پارٹی کے آئین کے مطابق کسی کو بھی پارٹی کا صدر بنانے کے لیے اس کا سینئر نائب صدر ہونا ضروری ہے لہذا شہباز شریف کو صدر بنانے سے قبل سینئر نائب صدر بنانا ضروری ہوگا تاہم اگلے چند دنوں میں پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے نئے صدر کا نام فائنل کرلیا جائے گا ، ایک سوال کے جواب مین مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کچھ عرصے قبل تک ہمیں امید تھی کہ اگلی حکومت ہماری ہوگی تاہم اب یقین ہوگیا ہےکہ اگلی حکومت ن لیگ ہی بنائے گی اور پاکستانی قوم اپنے عظیم قائد میاں نواز شریف کو ایک بار پھر مسند اقتدار پر بٹھائے گی ،مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ملک بھر میں ہونے والے جلسوں میں جس طرح عوام کا ٹھاتے مارتا ہوا سمندر جمع ہوتا ہے اور جس طرح لودھراں کے عوام نے میاں نواز شریف کے کارکن کو قومی امسمبلی کے الیکشن میں تاریخی کامیابی دلوائی ہے اس سے یقین ہوچکا ہے کہ اگلی حکومت بھی میاں نواز شریف کی ہوگی ،مشاہد اللہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنا تمام غصہ ووٹ کے زریعے میاں نواز شریف کو کامیاب کراکر مخالفین کی شکست کی صورت میں نکالیں ،وفاقی وزیر اور پارٹی ترجمان مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوا ، اقتصادی ترقی ہوئی ، سی پیک کے زریعے ساٹھ آرب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جس کے نتیجے منیں میاں نواز شریف کو سزائیں دیکر ان کی اور عوام کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے جس کے ملک کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے،دریں اثنا مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ ہونے والی مسلسل ناانصافیوں کے خلاف جاپان سمیت دنیا بھر میں صدائے احتجاج بلند کریں گے جس کے لیے مسلم لیگ ن جاپان کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں لائحہ عمل تیار کیا جاءے گا ، ایک بیان میں ملک نوراعوان نے کہا کہ پوری قوم پاکستانی عدالتوں کا عزت کرتی ہے تاہم عدالتوں سے انصاف ہوتے ہوئے بھی دیکھنا چاہتی ہے ، ملک نور اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی عدلیہ کو آزاد کرانے والے لیڈر تھے اگر وہ نہ نکلتے تو آج بھی عدالت غلامی کا طوق نہ اتار پاتی اسی بات کی سزا انھیں دی جارہی ہے اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے بھی نوازشریف کے خلاف زیادتیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں غلط فیصلوں اور ناانصافیوں کے باعث جمہوریت اور ریاست خطرے میں پڑچکی ہے ۔
تازہ ترین