• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ین لی نے جونیئر گرلز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

اکراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ چائنیز تائپے کی یو ین لی نے نمبر دو سیڈ پاکستان کی ماہین قریشی کو6-3 اور 6-1 سے شکست دیکر آئی ٹی ایف جونیئر ورلڈ رینکنگ گرلز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ بوائز سنگلز کا فائنل ہفتے کو ہوگا۔ فائنلز کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست سینیٹر دلاور عباس تھے۔ بوائز ڈبل کے فائنل میں میتھیو اور پاکستان کے محمد نعمان آفتاب کی جوڑی نے تھائی لینڈ کے رتانن سیتاورچار اور ملائشیا کے سریش درشن کی جوڑی کو زیر کیا۔
تازہ ترین