• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹ کے برعکس بھرتی ‘ عدالت عالیہ کا ڈی جی کیپرا کو نوٹس ، جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس مسر ت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ کیپراکی تین پوسٹوں کے لئے میرٹ لسٹ پردوسرے نمبرپرآنے والے امیدوار کوبھرتی نہ کرنے پر ڈی جی کیپرا سے وضاحت مانگ لی ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے تیمورحیدر ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گزار روح اللہ کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار نے محکمہ کیپرامیں تین مختلف پوسٹوں کے لئے بھرتی کی درخواست دی تھی جن میں انسپکٹر‘ سینئرآڈیٹر اوراسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر کی پوسٹیں شامل تھیں اور وہ تینوں پوسٹوں کے لئے میرٹ لسٹ پرسیکنڈنمبرپرآیااورصوبائی حکومت نے اس سے ترجیح بھی مانگی اس کے باوجود اسے نظرانداز کرکے دیگرافراد کو بھرتی کرلیاگیا جبکہ درخواست گزار کی حق تلفی کی گئی ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد ڈی جی کیپرا کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔
تازہ ترین