ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نےبجلی چوری ، کرپشن، بدعنوانی میں ملوث میٹر ریڈنگ سٹاف کو ملتان سے باہر تبادلہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اٹیچمنٹ اور سرپلس سٹاف بھی واپس جائےگا۔ ذرائع کے مطابق میپکو انتظامیہ نے کمپنی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹر ریڈنگ سٹاف کے کرپشن، بدعنوانی اور بجلی چوری میں ملوث ہونے کاسخت نوٹس لیا گیا ہے۔ ابتدائی طورپر ملتان سرکل میں الزامات کے تحت معطل ملازمین کو سرکل آڈٹ کردیا جائے گا۔