• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض بلوچ رہنما علیحدگی کی تحریکوں سے قطع تعلق کریں، جمعہ خان مری

راولپنڈی (جنگ نیوز) بلوچ علیحدگی تحریک سے 17فروری 2018ء کو الگ ہونے والے جمعہ خان مری نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتوں کیخلاف تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ عوام کی حمایت حاصل رہی تو جلد ہی تمام نام نہاد بلوچ رہنمائوں کو اُنکے آبائی ملک بھارت بھیج دینگے جس کی قومیت کیلئے وہ کوششیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ماسکو میں مقیم پاکستانی برادری کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے بلوچ علیحدگی تحریک سے الگ ہونے پر اُنکے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ جمعہ خان مری نے ناراض بلوچ رہنمائوں سے بھی کہا کہ پاکستان سے علیحدگی کی تمام تحریکوں سے قطع تعلق کریں۔ پاکستانی برادری کی مقامی تنظیم (ملکر پاکستان) کے صدر ملک شہباز اور نائب صدر چوہدری زاہد نے انہیں چیئرمین شپ کی پیشکش کی جو اُنہوں نے قبول کر لی۔
تازہ ترین