• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے خلاف ایپکا کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیورو رپورٹ)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ایپکا کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کئے جانے اور ملازمین کے مطالبات کو تسلیم نہ کرنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے مختلف محکموں کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت عطاء اللہ، جان محمد سولنگی، نثاراحمد بھٹی ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ مختلف سرکاری اداروں میں کلرکوں کے ساتھ زیادتیاں کررہی ہے۔ ان کے جائز حقوق سے انہیں محروم رکھاجا رہا ہے۔ کلرک شدید سردی میں اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہیں اور مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن حکمران اس کانوٹس لینے کو تیارنہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوں گے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
تازہ ترین