نقیب اللہ محسودجعلی پولیس مقابلے کے معاملہ میں سندھ پولیس کی ٹیم بہاورلپور پہنچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی 8رکنی ٹیم بہاولپور بستی لانگ گرواں پہنچ گئی۔ ٹیمیں مبینہ مقابلے میں مارے گئے دونوجوانوں سے متعلق معلومات لیں گی۔
ٹیموں میں 2ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں،جو نقیب کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے حافظ اسحاق اورصابر کے ورثاء کے بیانات قلمبند کریں گے۔
ابتدائی رپورٹ میں اسحاق اور صابر کودہشت گرد اور5 پولیس اہلکاروں کا قاتل قرار دیاگیا تھا تاہم جعلی پولیس مقابلے کے بعد سندھ پولیس کی تحقیقیاتی ٹیم بہاولپور پہنچی ہے۔