ملتان (لیڈی رپورٹر )ملتان کریسنٹ لا ئنر کلب کے ممبران نے گذشتہ روز محمدی دستر خواں نشتر روڈ کا دورہ کیا اور دسترخواںپر آنے والوں میں کھانا تقسیم کیا ۔اس موقع پر نسیم الغنی نے کہا کہ اگر ہم بے لوث ہو کر معاشرے میں خدمات سرانجام دیں تو معاشرے میں پائے جانے والے دکھوں کا مدوا کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پرپروفیسرحمید رضا صدیقی، الیاس محمود ڈوگر ، اعجاز احمد شاہ، ڈاکٹر نثار احمدچوہدری،میا ں جا و ید اقبال، محمد اعظم چوہدری ، سیف اللہ چوہدری،فرخ عمر چوہدری، پرویزاحمد سلہری، اعظم چو ہدری ، سعید اﷲخان،فیصل ہا شمی اوردیگرنے کھانا تقسیم کیا۔