• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 47گلزیب کالونی کا اجلاس میئر ملتان کے جانبدارانہ رویے کی مذمت

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 47گلزیب کالونی کا اجلاس وائس چیئر مین امجد بھٹی کی صدارت میں ہوا، جس مین چیئر مین شیخ طاہر کے علاوہ لیڈی کونسلرز ثناء زاہد، شمشاد بی بی و کونسلرز ڈاکرم شاد، اشتیاق گجر، محمد شفیع، محمد ظفر فوجی، محمد حسین بھٹی، چوہدری صابر علی‘ شفیق احمد‘ چوہدری علیم، سیکرٹری یوسی شبیر احمد و دیگر نے شرکت کی، چیئر مین شیخ طاہر نے میئر ملتان کے جانبدرانہ رویے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میئر ملتان اپنے لئے خود گڑھا کھود رہے ہیں، اپوزیشن ارکان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اجلاس میں تمام کونسلرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی وارڈز میں تعمیری کاموں کی نشان دہی کریں تاکہ متوقع فنڈ میں ان کی تکمیل کرائی جا سکے۔
تازہ ترین