• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو کپڑا ملا نہ مکان،زرداری کی جائیدادیں بن گئیں،پرویز خٹک

کراچی (جنگ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کو نہ کپڑے ملے نہ مکان بس زرداری کی جائیدادیں بن گئیں ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے کہا کہ پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا اور مکان کےنام پر برسر اقتدار آئی لیکن روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر زرداری صاحب نے جائیدادیں بنالیں۔ مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے خوب لوٹ مار کی جس سے کارخانے اور جائیدادیں بنائیں لیکن جب پکڑے گئے تو کہتے ہیں ’مجھے کیوں نکالا‘؟ پرویز خٹک نے کہا کہ حکمرانوں کا احتساب ابھی عدالت کررہی ہے لیکن الیکشن میں عوام احتساب کریں گے۔ پرویز خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور میں صوبے کو دہشت گردی کا تحفہ دیا لیکن ہم نے اداروں کے ساتھ مل کر صوبے میں بڑی حد تک امن قائم کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک میں ہر جماعت کی حکومت آئی لیکن عمران خان 2018 میں پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے اور نواز شریف دیکھتے رہیں گے۔
تازہ ترین