• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی نے یادگار کرداروں کی صورت میں فن کا لوہا منوایا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی نے یادگار کرداروں کی صورت میں فن کا لوہا منوایا ، وہ وراسٹائل اداکارہ تھیں ، سری دیوی کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود مداحوں کو افسوس ہے۔ اتوار کو مریم اورنگزیب نے ہندوستان کی معروف اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سری دیوی وراسٹائل اداکارہ تھیں۔انہوں نے خوبصورت کردار نبھائے سری دیوی نے یادگار کرداروں کی صورت میں فن کا لوہا منوایا ، سری دیوی کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود مداحوں کو افسوس ہے بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی عمر 55برس تھی ، سری دیوی کو 5بار ʼʼ فلم فیئر"ایوارڈ اور 2013میں بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ "پدم شری"سے نوازا گیا۔
تازہ ترین