• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاج مکمل ہونے کے بعدپاکستان واپس ضرورآؤں گا،اسحاق ڈار

لندن( صباح نیوز )سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان میرا ملک ہے‘علاج مکمل ہونے کے بعدڈاکٹر سفر کی اجازت دیں گے تو میں ضرور وطن واپس جائوں گا۔ اتوار کے روزاسحاق ڈار لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کینسر کی شکار اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اسپتال آئے جہاں انہوں نے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے، میں ضرور وطن واپس جائوں گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت لندن میں ان کا علاج چل رہا ہے اور جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔
تازہ ترین