وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام ہدایات پر عملدرآمد کردیا ہے جبکہ جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے بارے قانون سازی بھی کردی گئی ہے ۔
اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کے بعدجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ جب تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اعلامیہ نہیں آجاتا اس پر بات نہیں کرنی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ پاکستان کے یہ اقدامات اپنے لئے ہیں کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں۔