ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھرمیں میٹرک سالانہ امتحانات 2018ءیکم مارچ سےشروع ہونگے ،پنجاب بورڈکمیٹی آف چیئرمین کےجاری کردہ شیڈول کےمطابق میٹرک(جماعت دہم) کاامتحان یکم مارچ اور جماعت نہم کاامتحان 17مارچ سے شروع ہوگا، میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر 2لاکھ 29 ہزار 646 امیدوار شرکت کریں گے،اس ضمن میں ملتان بورڈ نے 351سنٹرز قائم کرد یئے ہیں،پنجاب حکومت نےامتحانی مراکز کو بوٹی مافیا سےبچانےکیلئےصوبہ کےتمام چیئرمین بورڈز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کرد یئے ہیں،علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے امتحان کے شفاف انعقادکیلئےسنٹرزکی حدودمیں دفعہ 144 لگانے کیلئےتمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایات جاری کردی ہیں اورتمام تعلیمی بورڈوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ اپنےحساس سنٹرزکی فہرست متعلقہ ڈپٹی کمشنراور ڈی پی اوزکو فراہم کریں تاکہ ان امتحانی مراکز کی فول پروف نگرانی کو یقینی بنایا جاسکے۔