• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان،جنگلات کی کٹائی، نیب نے تحقیقات کی منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو نیب راولپنڈی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں گلگت بلتستان میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹرانسپورٹیشن میں ملوث سابق کنزرویٹر اسماعیل ظفر و دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے اور سابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر استور سلیم اللہ خان و دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی ہے۔ ملزمان پر ٹمبر پالیسی 2013ء کے دوران میخلے فاریسٹ اور مینار فاریسٹ سے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور ٹرانسپورٹیشن کا الزام ہے۔ اجلاس میں سابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر استور سلیم اللہ خان، سابق سپرنٹنڈنٹ فرید اللہ خان اور محمد اقبال کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منطوری دی۔ ملزمان پر ٹمبر پالیسی 2013ء کے دوران اس پر عمل کئے بغیر چلاس فاریسٹ ڈویژن سے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹرانسپورٹیشن کا الزام ہے۔ محکمہ جنگلات کے بد عنوانی افسران گرفتار ہیں اور عدالتی طویل میں ہیں۔
تازہ ترین