رحیم یارخان(نمائندہ جنگ)کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی 8بوگیاں رحیم یارخان کے نزدیک پٹڑی سے اتر گئیں 300میٹر سے زائد ریلوے ٹریک مکمل طور پر تباہ اپ اور ڈاؤن جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ریلوے کی جانب سے امدادی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بوگیوں کے ویل ٹوٹ کر الگ ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے کوئلہ لے کر یوسف والا جانے والی مال گاڑی کی 8بوگیاں رحیم یارخان سے 10کلو میٹر دور پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجہ میں 300میٹر ریلوے لائن مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ حادثے کے نتیجہ میں اپ اور ڈاؤن جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔