• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، جماعت اسلامی ملتان

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر ) جماعت اسلامی ملتان کے سٹی ڈسٹرکٹ امیر آصف محمود اخوانی،الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے صدر رائو محمد ظفر، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے مگر وہ کرپشن اور لوٹ مار میں لگے ہو ئے ہیں اور ان کے درباری بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگشت کالونی میں الخدمت فائونڈیشن ملتان کے دفتر میں 25ہزار روپے مالیت کے مجموعی طور پر 21لاکھ کے مستحق و نادار لوگوں میں قرض حسنہ کے چیکس کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی ملتان میاں آصف محمود اخوانی اور دیگر عہدیداروں صہیب عمار صدیقی،شیخ جمشید حیات ، محمود احمد انصاری،خالد منیر ،ڈاکٹر صفدراقبال ہاشمی،عظیم الحق پیرزادہ ،چوہدری اطہر عزیز،چوہدری ظفر اقبال آرائیں، عبدالرحمان حیدری،صدر جماعت اسلامی یوتھ ملتان میاں حسان محمود احوانی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد،اور فوری طور پر قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین