ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ریلوے ملتان حسن رضا خان کی خدمات پنجاب حکومت نے واپس لے لی ہیں اور انہیں فوری طور پر آئی جی آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ نئے ایس پی کی تعیناتی تک ڈی ایس پی ٹو شاہد نواز کو اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، دریں اثناءبلوچستان سے آنے والے چوہدری سلیم نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ڈی آئی جی آپریشن کی ذمہ داری سنبھال لی ہے، واضح رہے کہ حالیہ دنوں ان کی خدمات ریلوے کے سپرد کی گئی تھیں ۔