کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیصل صالح حیات کی سربراہی میں پاکستان فٹ بال کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکے گا، کھیل کے دشمنوں نے پاکستانی فٹ بال کے تین قیمتی سال ضائع کرکے کھلاڑیوں کا جتنا بڑا نقصان کیا ہے اس کا ازالہ نہیں ہوسکتا، جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن میرپورخاص محمد اقبال اور سیکرٹری حسن بلوچ کا کہنا تھاکہ تین سال کی مسلسل محنت اور کاوشوں سے آج پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا قبضہ پی ایف ایف کے حقیقی نمائندوں کو مل گیا ہے۔ یہ خوشی اورا طمینان کی بات ہے۔