• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان ڈویژن میں ہی روز 57مال گاڑیوں کو بروقت گزار کر 15سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے کنٹرول روم ملتان نےایک ہی روز 57مال گاڑیوں کو بروقت گزار کر ڈویژن کا 15سالہ ریکارڈ توڑ دیا ، ہیڈکوارٹر کی جانب سے ریلوے کنٹرول روم کو تعریقی اسناد جاری کی جائیں گی ، بتایا گیا ہےکہ 4مارچ بروز کو ریلوے کنٹرول روم کے سٹاف نے چیف کنٹرولر علی رضا گیلانی کی سربراہی میں57مال گاڑیوں کو بروقت ڈویژن سے گذارا، جس سےایک دن میں بروقت مال گاڑیاں گذارنے کا15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ریلوے ہیڈکوارٹرنے اس کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرول روم کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے ،علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے ملتان عدنان شافع نے چیف کنٹرولر اور دیگر عملہ کو اس بہترین کارکردگی پر شاباس دی ہے۔
تازہ ترین