• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مسلم لیگی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں، چوہدری شجاعت

 تمام مسلم لیگی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم لیگی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں، صوبائی عصبیت کے خاتمے، مادر وطن کی یکجہتی اور اسے مشکلات اور مسائل سے نکالنے کا یہی بہترین راستہ ہے۔

اس موقع پر شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دوقومی نظریے پر ایمان رکھنے والوں نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پاکستان قائم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے تمام مسلم لیگیوں کو دوبارہ متحد کرنا ہو گا۔

سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔

ارباب غلام رحیم نے کہا کہ تمام مسلم لیگیوں کا اتحاد ملک و قوم کو مختلف مافیاز کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے بھی ضروری ہے۔

تازہ ترین