• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب سینیٹرز 12 مارچ کو حلف اٹھائیں، رضا ربانی

نو منتخب سینیٹرز 12 مارچ کو حلف اٹھائیں،رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے نو منتخب ارکان 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے، اسی روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے والے ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس نو مارچ تک جاری رہے گا۔

ان کا کہناتھاکہ 12 مارچ کو صدر مملکت سینیٹ کا اجلاس طلب کریں گے ، اس اجلاس میں نو منتخب ممبران حلف اٹھائیں گے ،اسی اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی ہوگا ۔

رضا ربانی نے کہا کہ کل سینیٹرز کا گروپ فوٹو دوبارہ ہو گا کیونکہ گزشتہ گروپ فوٹو میں 23 سینٹرز موجود نہیں تھے،جمعہ کونماز کے بعد سینیٹ میں تقریب ہوگی جس میں صدر مملکت تشریف لائیں گے ،جس کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی ہوجائےگا۔

سینیٹ نے سینیٹر سحر کامران کا نیشنل سوک ایجوکیشن کمیشن بل سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔

اسلام آباد جنگلی حیات کے تحفظ ، حفاظت اور بقا سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیااور تجویز کیا گیا کہ جنگلی حیات کو تحفظ دینے کے لیے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ دو لاکھ روپے کیا جائے۔

سینیٹ نے جہانزیب جمال دینی کی قرارداد منظور کی کہ اہم شخصیات مثلاً قومی اسمبلی ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین ، سیاسی جماعتوں کے سربراہان ، سابق وزراء اور گورنرز کو سیکورٹی وجوہات پر نجی گاڑیوں کے لئے جیمرز کی فراہمی کے لئے حکومت پالیسی بنائے۔

سینیٹ نے قرارداد منظور کی کہ سی پیک میں 2 سے 5 فیصد رقم کم ترقیاتی علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے مختص کرے ۔


تازہ ترین