• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی، سیف اللہ فیملی، پرویز خٹک، ذلفی بخاری اور انوشہ رحمٰن کیخلاف نیب کی نئی انکواریاں

شریف فیملی، سیف اللہ فیملی، پرویز خٹک، ذلفی بخاری اور انوشہ رحمٰن کیخلاف نیب کی نئی انکواریاں

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے نواز شریف اور دیگر کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ اور دیگر 15؍ کمپنیوں کے کیس، مذکورہ ملزمان کے خلاف عزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کیس، ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس اور مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر محمد اسحاق ڈارکے خلاف بدعنوانی کے ضمنی ریفرنسز دائرکرنے، مشتبہ رقوم کی منتقلی پر میسرز چوہدری شوگر ملز کے مالکان نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، کلثوم نواز، مریم صفدر؛ مالم جبہ میں 275؍ ایکڑ سرکاری جنگلات کی اراضی سیمنز گروپ آف کمپنیز کو لیز پر دینے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا خالد پرویز؛ عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کے معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت کے متعلقہ افسران، پاناما اسکینڈل میں 34؍ آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے الزام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ان کے اہل خانہ انور سیف ا للہ، سلیم سیف اللہ اور دیگر ؛ پاناما اسکینڈل میں 15؍ آف شور کمپنیوں کے مالک ذوالفقار بخاری (زلفی بخاری) ، مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر احد خان چیمہ، بڑے پیمانے پر عوام الناس کو لوٹنے اور دھوکہ دہی کے الزام پر پیراگون سٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ اور مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کو ٹھیکہ دینے پر سابق وفاقی وزیر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر انوشہ رحمٰن اورسابق چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری کی توثیق کی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔ نواز شریف اور دیگر کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ اور دیگر 15؍ کمپنیوں کے کیس میںبدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی چیئرمین نیب نے منظوری دی تھی۔ نواز شریف اور دیگر کے خلاف عزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی چیئرمین نیب نے منظوری دی تھی۔ نواز شریف اور دیگر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں بدعنوانی کا ضمنی ر یفرنس دائرکرنے کی چیئرمین نیب نے منظوری دی تھی جس کی نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے توثیق کی نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاناما اسکینڈل میں 15؍ کمپنیوں کے مالک ذوالفقار بخاری کے خلا ف ا نکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے راولپنڈی ریلوے ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی طور رپر قبضہ کرنے اور راولپنڈی ریلوے ایمپلائز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی مد میں بقایا جات کے عدم ادائیگی کا الزام ہے ۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میسرز حساس کنسٹرکشن کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 664.405؍ ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے شعبہ صحت اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پر امتحانات میں عدم شفافیت کے ذریعے من پسند امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ڈاکٹر عاصم محمود، محمودالحسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔یہ شکایت مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیا دپر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نیب کو موصول ہوئی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز چوہدری شوگرملزکے مالکان محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف، حمزہ شہباز، کلثوم نواز، مریم صفدر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ یہ شکایت نیب کو مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیا دپر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے موصول ہوئی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میاں شہبازشریف، فضل داد عباس، مسرور انور اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ نیب کویہ شکایت مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے موصول ہوئی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ملک مقصود احمدمالک مقصود اینڈ کمپنی اور دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین