اسلام آباد(حنیف خالد) وزیراعظم کے خصوصی مشیر سردار مہتاب عباسی آج بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر بس طیاروں کے چیک ایئر سسٹم کا افتتاح کرینگے جس میں وفاقی سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان الٰہی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر مشرف رسول سیان اور دوسرے متعلقہ عہدیدار شرکت کرینگے اسلام آباد میں ایئربس طیاروں کا چیک ایئر سسٹم آج سے کام شروع کر دے گا۔ یہ سسٹم اسلام آباد آنے والے غیر ملکی ایئربس طیاروں کا چیک ایئر بھی کیا کریگا ایئر چیک طیارے کی ہر اڑھائی سو گھنٹے پرواز کے بعد ہونا ضروری ہے جو ایئر بس طیارےچھ ماہ میں کر دیتے ہیں A-320ایئربس طیارے کے چار چیک ہوتے ہیں پہلا چیک 6 ماہ بعد دوسرا چیک ایک سال کے بعد تیسرا چیک دو سال کے بعد اور چوتھا چیک 5 سال کے بعد کرانا لازمی ہوتا ہے۔ اس سے طیارے کی ایئر وردی نیس (Air worthiness) کا سرٹیفکیٹ لیا جاتا ہے۔ ورنہ آئی اے ٹی اے طیارے کو پرواز سے روک دیتا ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقے میں یہ سسٹم فی الحال بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج سےشروع ہوگا۔ اس کے بعد پورا ہینگر بمعہ چیکنگ مشینری اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منتقل ہو جائے گی ایئر چیک تین گھنٹے میں مکمل ہو جایا کریگا اس سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن سسٹم آسان ہو جائے گا۔ اخراجات میں کمی آئے گی اور 24 گھنٹے ایئر بس طیارے قومی ایئر لائن کو دستیاب ہونگے۔