ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے ملتان سٹی پیکیج کے 43 کروڑ کے میونسپل کارپوریشن کے ٹھیکوں پر حکم امتناع حاصل کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کر دی ہے عدالت سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمین جلیل خان بابر نے کہا کہ یہ ٹھیکے میونسپل کارپوریشن کے ایوان کی منظوری کے بغیر میئر اپنی صوابدید پر اپنے من پسند یونین کونسلوں اور ٹھیکداروں میں بانٹ رہا ہے۔