• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں غیر قانونی تعمیرات، 144عمارتوں کے مالکان کی شنوائی آج ہو گی

اولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)مری میں غیر قانونی تعمیرات،رہائشی عمارتوں میں کمرشل سرگرمیوں،بلڈنگ لائی لاز کی خلاف ورزی اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے کئے گئے پہلے سروے میں نشاندہی ہونیوالی 144عمارتوں کے مالکان کی شنوائی آج سیکرٹری لوکل گورنمنٹ راولپنڈی میں کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت مری میں سروے کئے گئے تھے۔جس کے بعد ایسی عمارتوں جن کے پاس تعمیرات کے اجازت نامے نہیں یا جو رہائشی ہیں لیکن ان میں کمرشل سرگرمیاں جار ی ہیں یاکمرشل عمارتوں جھنوں نے کمرشلائزیشن کے تقاضے ورے نہیں کئے ان کی نشاندہی کی گئی تھی اور مالکان کو دستاویزات کے ساتھ اپنے موقف کی وضاحت کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔پہلے سروے میں 144اور دوسرے سروے میں411عمارتوں کے مالکان کو نوٹس دئیے گئے۔اب ان کی سماعت شروع کی جاررہی ہے۔آج سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پہلے سروے کے مالکان کی سماعت کریں گے۔ تمام بلڈنگ،پلازوں،ہوٹلز اور مارکیٹس سمیت دوکانوں والوں سے کمرشلائزیشن نقشے،فیس،سٹرکچر سیفٹی سرٹیفکیٹ اور دیگرثبوت پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔جو فراہم کرنے میں ناکام رہا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔جس میں جرمانے اور سربمہر کیا جانا بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق مری میں نئی تعمیرات کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔لیکن پابندی کے باوجود عمارتیں تعمیر ہوئی ہیں۔زرائع کے مطابق اربن یونٹ کے ایک سروے میں بتایا گیا کہ پابندی کے دوران مری میں9508تعمیرات ہوئیں ۔سٹیلائیٹ اور دیگر طریقوں سے کئے گے سروے کی رپورٹ کے مطابق یہ تعمیرات2008سے2016کے دوران ہوئیں۔جبکہ نئی132غیر قانونی تعمیرات بھی ہوئی ہیں۔جن میں22سرکاری اور78پرائیویٹ ہیں۔32تعمیرات کینٹ ایریاز میں ہیں۔میونسپل ایریا کے علاقے کی بننے والی سو عمارتوں میں سے صرف تین قانونی تقاضے پورے کرتی ہیں۔کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری بھی ہدایت کرچکے ہیں کہ ما حو لیا تی لحا ظ سے حسا س علا قے ہو نے کی و جہ سے مری،کو ٹلی ستیاں اور کہو ٹہ میں تعمیر ات کا خا ص خیال ر کھا جائے اورمری میں کسی بھی ایسی کمر شل بلڈ نگ کی تعمیر کی منظوری نہ دی جا ئے جس کے تعمیرا تی پلان میں پا رکنگ سیو ر ج کا خصو صی انتظا م مو جود نہ ہو۔ ایسی عما ر تیں جو بہتر حا لت میں ہیں لیکن اس کے باو جو د تعمیر کی اجا زت چا ہتے ہیں ان کی جیو میپنگ کر وا ئی جا ئے تا کہ وہ عما ر تیںاپنے فٹ پر نٹس پر ہی تعمیر کی جا ئیں اور اس سے آگے کی جگہ نہ گھیر سکیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہدایات کے بعد مر ی ، کہوٹہ اور کو ٹلی ستیا ں میںما حو ل دو ست پا لیسی کو اپنانے اور قد رتی ما حو ل کو پروان چڑ ھا نے کے لئےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاسم چو ہان کی سربراہی میں ما سٹر پلان سب کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے ۔ ما سٹر پلان سب کمیٹی سٹیٹ و گز ارہ فا ر یسٹ اور د ر ختو ں کی حفا ظت کی سفارشات کے ساتھ ساتھ بلڈنگ زون کا تعین کرے گی کس طر ح ان علا قو ں میں ڈویلپمنٹ کو ر یگو لیشن کی حدودمیں لا یا جا ئے تا کہ ما حول میں قد رتی پن کو بر قرا ر رکھ کر ما حو لیا تی آلو د گی اور اس کی و جہ سے پیش آ نیو ا لے مسا ئل سے بچا جا سکے - سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم 18اکتوبر 2017کے تحت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل تحصیل مری، کہوٹہ ا و رکوٹلی ستیاں میں ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی تعمیرات سے باز رہیں اور اگر کوئی تعمیرات ہوتی دیکھیں تو فورا ڈپٹی کمشنر آفس اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرآفس میں اطلاع دیں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔جس میں ایف آئی آر کا اندراج اور متعلقہ تعمیرات کا گرایا جانا شامل ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق آبادی دہہ میں اپنے واضح ملکیتی رقبہ پر کسی شخص کی انفرادی تعمیرات جس کا اس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کر رکھا ہو اس پر نہیں ہو گا۔
تازہ ترین