• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں ایک ووٹ 5 کروڑ کا بکا ،مزید چار سینیٹرز کی دہری شہریت ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہاہے کہ کے پی میں ایک ووٹ پانچ کروڑ کا بکا جبکہ مزید چار سینیٹرزکی دہشت شہریت ہے،تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہاہے کہشہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف اچھا کھیلتے ہیں مگر اب ایسےنہیں ہو گا، دہری شہریت پر سپریم کورٹ نے اچھا نوٹس لیا، چار سینیٹرز دہری شہریت والے نکلے۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دوہری شہریت پر سپریم کورٹ نے اچھا نوٹس لیا، چار سینیٹرز دہری شہریت والے نکلے۔ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ چار مزید سینیٹرز دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ سینیٹرز کا حلف لینے سے قبل پوچھ لیا جائے کہ وہ کسی اور ملک کی شہریت تو نہیں رکھتے، مستقبل میں اگر کوئی سینیٹر بھارتی شہری نکل آیا تو پھر کیا ہوگا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا، خیبر پختونخوا میں ایک ووٹ کے پانچ کروڑ روپے کی بولی لگی جب کہ بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف سے کھیلتے ہیں اور انہیں اس طرح کے کھیل میں تجربہ بھی بہت ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔
تازہ ترین