• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے افسر شاہی کے ذریعے دھاندلی کامنصوبہ بنا لیا،چوہدری شجاعت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ افسر شاہی کے ذریعے ن لیگ نے بدترین قسم کی قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے، اپنی مرضی سے حلقہ بندیاں کروا کر اس کی ابتدا ءکر دی ہے۔حلقہ بندیاں ووٹوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔حلقہ بندیوں کے 30 فیصد اثرات الیکشن سے پہلے ہی ہو جاتے ہیں، اگر اپنے نوکروں کے ذریعے حلقہ بندیاں کروانی ہو تو پھر گھر بیٹھے الیکشن جیت جاتے ہیں، ہم نے شروع سے ہی کہا تھا کہ الیکشن کروانے سے پہلے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ورنہ پرانے سسٹم کے تحت دھاندلی کرنیوالا ہی جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا سرکاری نتیجہ آنے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جا سکتی ہیں جبکہ انہوں نے غیر سرکاری نتائج پر حلقہ بندیاں کر دیں ہیں ، حلقہ بندیاں ووٹوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔
تازہ ترین