کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دفتر کی بحالی کے بعد فیفا فٹ بال ہائوس لاہور کے سیکرٹریٹ میں منتخب باڈی اور منیجمنٹ کو مبارک باد دینے کے لئے کھلاڑیوں، کوچز، ریفریز اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیاتکا کہنا ہے کہتین سال کے طویل انتظار کے بعد فٹ بال ہائوس کی رونقیں بحال ہوتے دیکھ کر انتہائی مسرت ہے، امید ہےپاکستان بھر میں فٹ بال کے سونے میدان بہت جلدآباد ہوں گے۔جنرل سیکرٹری پی ایف ایف کرنل (ر) احمد یار نے کہا کہ 3 سال میں ہونے والے نقصانات کا جلد از جلد ہر ممکن ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔