• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پرتجارتی سرگرمیوں کیلئےسرکاری لائسنس کی شرط

کراچی ( نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا کے ذریعے کاروباری تشہیر کرنے سے قبل سرکاری لائسنس لینا لازم قرار دے دیا گیا ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئے قوانین کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی ادارے یا انفرادی فرد کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال کرنے سے قبل خود کو رجسٹرڈ کروانا اور حکومت کا جاری کردہ سرکاری لائسنس حاصل کرنا ہو گا ۔ حکام نےتمام اداروں کو جون کے اختتام تک لائسنس حاصل کرنے کا حکم دیا ہے اور جو اس نئے قانون پر عمل نہیں کرے گا اس پر 1360؍ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے قانون سے متحدہ عرب امارات کے مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے گا ۔  
تازہ ترین