• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج ،مری روڈ بلاک کردی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) نابینا افراد نے مطالبات کے حق میں منگل کو بطور احتجاج مری روڈ بلاک کردی۔محکمہ سوشل ویلفیئر راولپنڈی کے اسلم میتلا مظاہرین کے ساتھ دو دن سے مذاکرات میں مصروف تھےتاہم وہ ان کو قائل کرنے میں ناکام ہوگئے،جس پر نابینا افراد نے نبیل ستی کی قیادت میں مری روڈ پر احتجاج شروع کردیا اور سڑک بلاک کردی۔اس دورن مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جس پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔مظاہرےکی اطلاع ملتے ہی کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری اور حنیف عباسی مری روڈ پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے نابینا افراد کو مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی ،جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ان کی قیادت نے ڈپٹی کمشنر آفس میں طلعت محمود گوندل سے دوبارہ مذاکرات کئے ہیں۔ادھر کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نے اسلم میتلا کو ہدایت کی ہے کہ نابینا افراد کے روزگار کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی اداروں میں بھی ان کو ایڈجسٹ کرایا جائے۔
تازہ ترین