راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) سیکر ٹر ی لو کل گو ر نمنٹ شا ہد نصر را جہ نے مر ی میں غیر قا نو نی عمارات کی تعمیر کے مر تکب افراد سے فرداً فرداً ان کے کیس کے بارے میں ر پو ر ٹ لیتے ہو ئے کہا ہے کہ سپر یم کو ر ٹ کے نو ٹس کو مد نظر ر کھتے ہوئے مری میں مو جو د ایسی عما ر تیں جو سٹینڈ رڈ یا اپرو وڈنقشے سے ز یا دہ او نچی ہیں یا ایسی عما رات جو سڑکوں کی چو ڑا ئی یا مستقل تجا وزات کی مد میں آتی ہیں ان کے خلا ف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ اس کے علا وہ سرکاری زمین پر بننے والی عما رتوں یا سڑ کو ں پر وزات، کھلی جگہو ں یا وا ٹر و یز اورعوا می استعمال کی جگہوں پر بننے والی غیر قانو نی تعمیرات کو بھی اس ضمن میں دیکھا جا ئے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کمشنر آ فس را ولپنڈ ی میں ، مری میں غیر قانو نی عما ر تو ں کی تعمیر کے سلسلے میں اجلاس کے شرکاء سے خطا ب کے دوران کیا۔سیکر ٹر ی لو کل گو ر نمنٹ نےکہاکہ ما حو لیا تی لحا ظ سے حسا س علا قے ہو نے کی و جہ سے مری میں تعمیرات کا خا ص خیال ر کھا جائے اورمری میں کسی بھی ایسی کمر شل بلڈ نگ کی تعمیر کی منظوری نہ دی جا ئے جس کے تعمیرا تی پلان میں پارکنگ سیو ر یج کاانتظا م مو جود نہ ہو۔نیز و ہا ں مو جو د69شنا خت شد ہ بو سیدہ و خطر ناک عما رات کا دوبارہ سروے کیا جائے تا کہ ان عما ر توں کود ر پیش مسا ئل کے مطا بق ان کے حل تجو یز ہو سکیں۔