• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایک شاعر ، ایک شعر

مومن خان مومن

میری نگاہِ خیرہ دکھاتے ہیں غیر کو

بے طاقتی پہ سرزنشِ ناز، دیکھنا

(راشد علی خان)

منیر نیازی

پھرتے ہیں مثلِ موجِ ہوا، شہر شہر میں

آوارگی کی لہر ہے اور ہم ہیں دوستو!

(مہوش حیات)

مصطفےٰ زیدی

چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر، آہستہ آہستہ

ہم اُس کے پاس جاتے ہیں، مگر آہستہ آہستہ

(سدرہ علی)

محشر بدایونی

اب ہوائیں ہی کریں گی، روشنی کا فیصلہ

جس دیے میں جان ہو گی، وہ دیا رہ جائے گا

(انیس الرحمان)

کشور ناہید

وحشت ہوس کی چاٹ گئی، خاکِ جسم کو

بے در گھروں میں شکل کا سایہ، کہاں سے آئے

(شاہدہ ایمن)

تازہ ترین
تازہ ترین