• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ حملہ کیس، رہا ئی پانے والے شہری کی درخواست پر سماعت

ایئرپورٹ حملہ کیس، رہا ئی پانے والے شہری کی درخواست پر سماعت

ائیر پورٹ حملہ کیس میں بےگناہ گرفتار اور پھر عدالتی حکم پر رہا کیے گئے شہری سرمد صدیقی و دیگر کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے اسی ڈویژنل آفس کو جواب داخل کرنے کے لیے آخری مہلت دے دی ۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں عدالت سے رہائی پانے والے سرمد صدیقی کی سی ٹی ڈی حکام کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت میں آج درخواست گزار خود پیش ہوئے اور اپنا موقف ایک بار پھر دہرایا کہ سی ٹی ڈی کے افسر راجہ عمر خطاب اور ان کی ٹیم کے افسران عدالتی حکم کے باوجود 6 ماہ سے انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔

سرمد صدیقی نے عدالت میں خود دلائل دیے اور کہا کہ اعلی پولیس حکام انہیں ہراساں کرنے سے روکنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق انہیں جیل سے عدالتی حکم پر رہائی ملی مگر جیل حکام نے انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں اور جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد دونوں کو جیل سے حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

سرمد صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب نے انہیں اب سال 2013 کی بے نامی ایف آئی آر میں نامزد کردیا ہے، آئی جی سندھ کو طلب کرکے جواب طلب اور سٹی افسران کو اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رکھنے کے لیے کہا جائے۔

دوسرے درخواست گزار اقبال پٹیل کے مطابق ائیر پورٹ حملہ سمیت دیگر مقدمات میں بلیک میل کرکے میرے خاندان سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے رقم اینٹھنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کہ سفارش کی تھی۔ جس پر راجہ عمر خطاب اور سی ٹی ڈی کے دیگر افسروں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تاہم پولیس افسران ان پر مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو جواب داخل کرنے کا کہا تھا۔ آج انہوں نے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی۔

عدالت کی ایڈووکیٹ جنرل آفس کو جواب کے لیے آخری مہلت دے دی اور سماعت 4 اپریل کے لیے ملتوی دے دی۔

ائیر پورٹ حملہ کیس میں دہشت گرداور سہولت کار ظاہر کرکے فیڈی افسر راجہ عمر خطاب کی جانب سے گرفتار کیے گئے تین ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی ،ملزمان پر جون 2014 جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ اولڈ ٹرمینل پر حملے میں سہولت کاری کا الزام تھا۔

تازہ ترین