روسی بچی کی عمر صرف دس سال ہے لیکن اسے باکسنگ میں مہارت میں کمال حاصل ہے، اس بچی نے باکسنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فولادی مکوں سے درخت گرا ڈالا۔
یوں توماہر باکسرز رنگ میں اُتر کر اپنے حریفوں سے لڑتے اور انہیں پچھاڑتے ہی ہیں، لیکن کچھ بچے بھی ایسے باصلاحیت ہیں جو باکسنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والی روسی بچی نے ماہر باکسر کی طرح باکسنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فولادی مکوں سے درخت پر ایسے وار کئے کہ درخت کا تنا گر ہی گرا دیا،بچی کی اس مہارت کو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔
روس کے شہر Voronezh سے تعلق رکھنے والی 10سالہ Evnika Saadvakass نامی بچی نہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ جمناسٹک اسٹنٹ بھی خوب دکھاتی ہے ۔
یہ بچی ایوانکا باکسنگ کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے اپنے والد اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔