کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کو شارجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عاصمہ رانی کے قتل کیس کا ملزم مجاہد آفریدی واقعے کے بعد دوبئی فرار ہو گیا تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد مانگی گئی تھی جس پر خیبر پختونخوا پولیس اور انٹر پول کے درمیان رابطہ تھا ۔
آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے بھی مجاہد آفریدی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ کے پی پولیس اور یو اے ای حکام تین چار ہفتوں سے رابطے میں تھے۔
آئی جی صلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ ملزم کو پاکستان لانے میں وقت لگ سکتا ہے، عاصمہ رانی کے قتل کے بعد ملزم مجاہد آفریدی بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔