مظفرگڑھ میں پسند کی شادی پر لڑکی کے مبینہ قتل کے کیس کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، لڑکی کے اہلخانہ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو زہر دیکر قتل کیا۔
پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پسند کی شادی کرکے عالم شیر کے ساتھ جانے والی ثوبیہ کو اس کے اہل خانہ رخصتی کا وعدہ کرکے واپس لائے تھے۔
تاہم تنسیخ نکاح کی بات نہ ماننے پر ثوبیہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور تشدد کے بعد لڑکی کو زبردستی کالا پتھر پلاکر قتل کردیا گیا اور اس کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے مقدمے میں نامزد لڑکی کے چچا یاسین سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔