• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم منصوبہ،مجوئی سائیٹ پر دھماکے جاری،مزدوروں کا ٹنل میں کام سے انکار

آٹھ مقام ( نمائندہ جنگ ) نیلم جہلم ہائیڈپاور منصوبہ مجہوئی سائیٹ کے اندر دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے اور ٹنل بورنگ کا کام بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم منصوبہ کی مجہوئی سائیٹ ٹنل کے اندر چٹانیں پھٹنے اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مزدوروں نے ٹنل کے اندر کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے چھ دن سے کام بند ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹنل بورنگ مشین محفوظ ہے۔ مزدور خوف کی وجہ سے ٹنل کے اندر کام کرنے سے انکار کر دیا ہے چند دن پہلے دھماکہ سے پانچ افراد انجینئر اور مزدور زخمی ہو گئے تھے جبکہ ٹنل کا دوسری اطراف سے کام جاری ہے۔ ادھرسرگن پاور ہائوس کی واٹر چینل برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہوگئی۔ بالائی نیلم شاردہ کی بجلی بند رہی۔ تفصیلات کے مطابق سرگن پاور ہائوس کی واٹر چینل78 فٹ مکمل تباہ ہو چکی ہے۔ جبکہ 137 فٹ سے زائد متاثر ہوئی ہے واٹر چینل میں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگئی ہے جس کے شاردہ میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے جبکہ پاور ہائوس فی الوقت محفوظ ہے۔
تازہ ترین