اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سینیٹ رضا ربانی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔ ایک ٹی وی رپورٹ میں رضا ربانی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بطور چیئر مین سینیٹ آئین کی بالا دستی کا تحفظ رضا ربانی کی اولین ترجیح رہی، بطور چیئرمین سینیٹ حکومت وقت کیخلاف سب سے زیادہ رولنگ رضا ربانی نے دیں، بطور چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے ن لیگ کی حکومت کے خلاف 73 رولنگز دیں۔سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار رضا ربانی نے وفاقی وزراء کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی،بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی رکنیت بھی معطل کی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب نہ کرنے پہ چیئر مین سینیٹ نے حکومت کی سخت سرزذنش کی۔