• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گدگدیاں

(سنیلہ قدیر… کراچی)

دو بہن بھائی آپس میں کھیل رہے تھے ۔ بھائی نے بہن سے کہا ، ’’ آئو ہم ریڈیو کا کھیل کھیلیں‘‘۔

بہن ، ’’میں ریڈیو پر کہانی سنائوں گی‘‘۔

بھائی ، ’’نہیں تم انائونسر بنو، میں کہانی سنائوں گا‘‘۔

بہن کچھ دیر سوچتی رہی اور کہنے لگی، ’’ٹھیک ہے میں انائونس منٹ کرتی ہوں، یہ ریڈیو پاکستان ہے، ہمارا آج کا پروگرام ختم ہوتا ہے۔ اجازت دیجئے ، اللہ حافظ پاکستان زندہ ‘‘۔

٭…………………٭

پہلا دوست دوسرے سے، ’’میں کار میں جارہا تھا کہ ڈاکوئوں نے مجھے روک لیا۔ انہوں نے مجھ سے نقدی، گھڑی ، موبائل حتیٰ کہ کار بھی چھین لی‘‘۔

دوسرا دوست،’’لیکن تمہارے پاس تو ریوالور بھی تھا!!!‘‘

پہلا دوست ، ’’ہاں یار شکر ہے، اس پر ڈاکوئوں کی نظر نہیں پڑی‘‘۔

٭………… ٭

استاد (شاگرد سے) ،’’لفظ قلم کار پر جملہ بناو‘‘۔

شاگرد ، ’’میرا قلم ، کار میں ہے‘‘۔

٭…………٭

بڑا بھائی چھوٹے بھائی سے، ’’بتائو نو بال کسے کہتے ہیں؟‘‘

چھوٹا بھائی، ’’گنجے کو‘‘

٭…………٭

ایک بھائی دوسرے سے، اس کہاوت کا انگریزی ترجمہ کرو ’’چور چوری سے جاتا ہے، ہیرا پھیری سے نہیں‘‘۔

دوسرا بھائی، ’’ چور گوز فرام چوری، ڈزنوٹ گو فرام ہیرا پھیری‘‘۔

٭…………٭

استاد نے بچوں سے پوچھا، ’’ کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ گائے کی کھال کا کیا فائدہ ہے؟‘‘

کلاس کی سب سے زیادہ ذہین لڑکی نے کھڑے ہوکر جواب دیا، ’’مس! یہ پوری گائے کو اکٹھا رکھتی ہے‘‘۔

٭…………٭

گدگدیاں


تازہ ترین