• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد ڈسٹرکٹ بار الیکشن، دھاندلی کے الزامات، وکلا میں ہاتھا پائی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے دوران وکلاء نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے جس کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی کے دوران وکلا میں ہاتھاپائی، شیشے توڑدیئے اوربیلٹ پیپرز پھاڑ دیئے گئے۔سندھ بار کونسل کی الیکشن کمیٹی نے ووٹوں کی گنتی روک دی۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے کراچی میں گنتی کے بعد پیر کو نتائج جاری کرنے کااعلان کردیا۔ہنگامہ جنرل سیکریٹری کی نشست پر ووٹوں کی گنتی کے دوران ہوا ‘ عرفان علی بگھیو اور کے بی لغاری کی جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے‘ ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے‘ پیپلزپارٹی جوڈیشری کو انڈر پریشر رکھنے کےلئے من پسند امیدواروں کی کامیابی کے لئے دھاندلی کروارہی ہے ‘ کے بی لغاری کاالزام ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ہونے والے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں اہل 1256ووٹرز میں سے 949نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا‘ شام 5بجے ووٹنگ بندہونے کے بعدایک گھنٹے کے وقفے کے بعدگنتی کاعمل شروع ہواتو پولنگ بوتھ نمبر 2اور 4سے 83بعدازاں پولنگ بوتھ نمبر 3 سے بھی 6اضافی ووٹ برآمدہوئے جس پر تمام امیدواروں نے برآمدہونے والے ووٹوں کو مشکوک قراردیتے ہوئے جعلی قراردینے اورگنتی میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیاتھا ۔
تازہ ترین