• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، امپائرز کے متنازع فیصلوں پر ملتان سلطانز انتظامیہ کا شدید احتجاج

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کے متنازع فیصلوں کے بعد ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے شدید احتجاج کیا۔شاہد آفریدی کی دو گیندوں پر کیرون پولارڈ اور سیف بدر ریٹرن کریز پر نوبال کے باوجود آوٹ قرار دیئے گئے۔ملتان کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے ری پلے دیکھنے کے بعد تھرٖڈ اور فورتھ امپائروں کی موجودگی میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔اس موقع پر کمار سنگاکارا بھی امپائروں کے ساتھ شریک ہوئے جس کے بعد رول بک نکال لی گئی۔ملتان کی ٹیم انتظامیہ کا خیال تھا کہ امپائرآصف یعقوب کو آوٹ دینے کے بجائے تھرڈ امپائر سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کا معیار ناقص رہا ہے۔ملتان سلطانز کو دونوں وکٹوں کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔اس تنازع کے بارے میں میچ ریفری اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا باضابطہ موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔
تازہ ترین